کمیٹی نے نیشنل فارنزک ایجنسی ترمیمی بل کی بھی منظوری دے دی جبکہ انسداد دہشت گردی اور ریپ کیسز میں سزا میں اضافیکے حوالے سے ترمیمی بل بھی کمیٹی میں پیش کر دیے گئے۔
اسلام آباد میں بڑھتے جرائم پر آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں89.7فیصد جرائم پیشہ قریبی صوبوں سے آتے ہیں، ہم دو صوبوں کے درمیان سینڈوچ بن گئے ہیں، بینک ڈکیتوں نے بہت زیادہ سنسنی پیدا کی۔
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں کمیٹی میں سینٹر افنان اللہ کی جانب سے صہیونیت بطور مذہب اپنانے،اس کے لٹریچر کی تبلیغ و اشاعت، اس کے ذریعے معاشرے میں تفریق پیدا کرنے کے خلاف بل پیش کیا گیا۔
بل کے متن کے مطابق جو کوئی بھی صہیونیت کو بطور مذہب اپناتا ہے اور جان بوجھ کر اس کے مخصوص نشانات کے ذریعے اس کی تبلیغ و اشاعت کرتا ہے، اسے3سال قید اور40ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا،صہیونیت کے ذریعے معاشرے میں تفریق، عوام میں نفرت پیدا کرنے کی پاداش میں بھی 3سال قید اور40ہزار روپے جرمانہ یا دونوں کیا جائے گا۔