JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Home

حکومت کا قومی اسمبلی سے 3 اہم بل منظور کروانے کا فیصلہ

اسلام آباد :وفاقی حکومت نے 26ویں آئینی ترمیم کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس سے 3 اہم بل منظور کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس کل سہہ پہر4بجے ہوگا جس میں حکومت کی جانب سے3اہم بل منظوری کیلیے پیش کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل اور سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے کا بل منظوری کیلئے پیش ہوگا، پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ میں ترمیم سے آئینی بینچ کے سربراہ کو ججز کمیٹی میں شامل کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17سے بڑھا کر25کی جائے گی جبکہ انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترمیم کا بل بھی منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

حکومتی ارکان اسمبلی کو کل ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔



NameEmailMessage