JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Startseite

پنجاب کی 103تحصیلوں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز نے کام شروع کر دیا ، نوشہرہ ورکاں میں عملہ تعینات

 وزیراعلی پنجاب نے ہر تحصیل میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز آٹ سورسنگ پلان کی منظوری دیدی

آٹ سورسنگ سے87ہزار اضافی ملازمتیں پیدا ہونگی، 3دسمبر کو ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگا، ہر گلی محلہ میں صفائی ہونی چاہیے، غفلت پر سخت ایکشن ہونا چاہیے، وزیراعلی مریم نوازشریف

لاہور (ویب ڈیسک ) وزیر اعلی مریم نوازشریف نے پنجاب کی ہر تحصیل میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز آٹ سورسنگ پلان کی منظوری دے دی۔ عوام کی سہولت کے لئے ستھرا پنجاب ایپ بھی لانچ کی جائے گی۔وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف 3دسمبر کو پنجاب میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گی۔  وزیر اعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں زیر ویسٹ مشن ستھرا پنجاب پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کی 103تحصیلوں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کی آٹ سورسنگ مکمل ہوچکی ہے جبکہ مزید 32 تحصیلوں میں آئو ٹ سورسنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مانیٹرنگ کے صفائی پر مامور گاڑیوں پر ٹریکر نصب ہونگے۔

صوبائی، ضلعی اور تحصیل کی سطح پر مانیٹرنگ کا سسٹم قائم کیا جائے گا۔ ہرتحصیل میں اے سی کی سربراہی میں 6رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم ہوگی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کی آٹ سورسنگ سے مجموعی طور پرایک لاکھ سے زائد افراد کو روزگار ملے گا۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی آئو ٹ سورسنگ سے 87 ہزار اضافی ملازمتیں پیدا ہونگی۔ 21 ہزار سے زائد صفائی مشینری اور83 ہزار سے زائد صفائی آلات فراہم کیے جائیں گے۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ آٹ سورسنگ سے لاہور کی 15 لاکھ گھروں میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن کی جائے گی۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ لاہور کی 500 مارکیٹوں اور400 گائو ں میں صفائی یقینی بنائی جائے گی۔ لاہور میں صفائی ستھرائی کے لئے 540 ورکرز ہائر کیے جائیں گے۔ لاہور کی ہر یونین کونسل میں خصوصی بیٹ اور 10لوڈ رکشے دیئے جائیں گے۔ وزیر اعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ ہر گلی محلہ میں صفائی کی کوالٹی یکساں اور بہتر ہونی چاہیے۔ پنجاب میں زیرو ویسٹ انقلاب برپا کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ صفائی کی سخت مانیٹرنگ کی جائے اور غفلت پر سخت ایکشن ہونا چاہیے۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے مری میں صفائی کے انتظامات کو سراہا۔ مزید برآں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے ایک لاکھ پوائنٹس کی تاریخی حد عبور کرنے پراظہارتشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج دنیا کی بیسٹ پرفارمنگ ایکوئٹی مارکیٹ کا درجہ حاصل کر چکی ہے۔

الحمدللہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج نئی تاریخ رقم ہوئی۔وزیر اعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ وزیر اعظم شہبازشریف اور انکی معاشی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ اسٹاک مارکیٹ کا یہ ریکارڈ سرمایہ کاروں کے غیرمتزلزل اعتماد اور حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ اسٹاک مارکیٹ کی بلندی و تیزی سمیت ہر تاریخی کام ہوتا اورعوامی فلاح کاہر ریکارڈ مسلم لیگ(ن) کے دور میں بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کا لاکھ پوائنٹ عبور کرنا عالمی سطح پر پاکستان کی معیشت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں ملک نے نہ صرف استحکام حاصل کیا بلکہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ وزیر اعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد دلیل ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی پالیسیز بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ثابت ہو رہا ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے ا سٹاک مارکیٹ میں سیاسی نعرے نہیں لگوائے بلکہ موثر پالیسی کے نفاذ سے ایک لاکھ پوائنٹس عبور کرایا۔


NameE-MailNachricht