JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Home

گیپکو سب ڈویژن تتلے عالی کی گاڑی ناکارہ ،دروازے غائب

تتلے عالی(نامہ نگار)گیپکو سب ڈویژن تتلے عالی کی گاڑی ناکارہ ہو گئی،ملازمین کو پریشانی کا سامنا ہے ۔گیپکو سب ڈیژن تتلے عالی میں شہریوں کی شکایات پر لائن مین ودیگر عملہ سامنا سمیت لے کر جانے والی گاڑی ناکارہ ہو گئی ہے جس کے دروازے غائب ہیں جبکہ باقی سامان کو بھی رسی باندھ کر سپورٹ دی گئی ہیں۔گاڑی کو سٹارٹ کرنے کیلئے دھکا لگایا جاتا ہے ،چند روز قبل60ہزار روپے مرمت کیلئے جاری ہوئے تھے لیکن گاڑی کی صورتحال بدستور ویسے ہی دکھائی دے رہی ہے ۔گیپکو ذرائع نے بتایا کہ رقم مرمت کیلئے نہیں بلکہ بیٹری وغیرہ پر خرچ کیلئے ہے ۔



NameEmailMessage