JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Startseite

نوشہرہ ورکاں :معذور افراد کے لیے ہمت کارڈ کا اجرا

 نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر)معذور افراد کے لیے ہمت کارڈ کا اجرا ء پنجاب حکومت کا قابل تحسین اقدام ہے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے عوام کے لیے فلاحی منصوبے تسلسل سے جاری ہیں حکومت کی مالی مدد سے معذور افراد کی مشکلات میں کمی آئے گی ان خیالات کااظہار ممبر قومی اسمبلی اظہر قیوم ناہرا نے سوشل ویلفئیر آفس میں نوشہرہ ورکاں میں معذور افراد کے لیے ہمت کارڈ سکیم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نویدحیدر،ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر ارشاد وحید،ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفئیرمحمدنواز،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر زیب النسا،مینجر پنجاب بینک ضیاالرحمن ودیگر بھی موجودتھے فوکل پرسن سوشل ویلفئیر تصورحسین ملہی کے مطابق ہمت کارڈ کے لیے تحصیل بھر سے 83درخواستیں منظور ہوئیں جن میں سے 78افراد کو پہلی قسط مبلغ ساڑھے دس ہزار روپے اور ہمت کارڈ انکے حوالے کردئیے گئے آئندہ ہر تین ماہ بعد معذور افراد اپنے ہمت کارڈ کے زریعے اپنی امدادی رقم خود سے وصول کیاکریں گے۔  


NameE-MailNachricht