نوشہرہ ورکاں کے نواحی گائوں میں ٹریفک حادثہ بیوی جاں بحق ، شوہرشدید زخمی
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر) نواحی گائو ں کڑیال کلاں میں ٹرالا اور بائیک میں تصادم ، ایک خاتون جاں بحق جبکہ شوہر شدید زخمی ،تفصیلات کے مطابق فاروق آباد چامکے کا رہائشی طارق نامی شخص موٹر سائیکل پر اپنی بیوی کے ہمراہ نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاں لنج ورکاں جارہا تھا کہ کڑیال کلاں میں ٹرالا کے ساتھ تصادم ہو گیا جسکی وجہ سے موٹر سائیکل سوار طارق کی بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ طارق شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کرزخمی کو ابتدائی طبی امداددی جبکہ نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا۔ ٹرالا کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔