JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Startseite

دھان کی فصل کی پیداوار اور قیمتوں میں کمی سے کاشتکار پریشا ن

 نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر)دھان کی فصل کی پیداوار اور قیمتوں میں کمی سے کاشتکار بدحال،زراعت سے وابستہ افرادمزید مشکلات کاشکار ہوگئے،بتایاگیا ہے چھ ماہ قبل گندم کی پنجاب حکومت کی جانب سے خریداری نہ ہونے اور اوپن مارکیٹ میں گندم کی انتہائی کم قیمت سے پریشان کاشتکار طبقہ کی ساری امیدیں دھان کی فصل سے وابستہ تھیں لیکن دھان کی فصل کے انتہائی کم پیداوار اور مناسب قیمت نہ ملنے سے کاشتکاروں کی کمرٹوٹ گئی مسلسل دو فصلوں میں زمینداروں کو درپیش معاشی نقصان سے زراعت سے منسلک مزدور اور تجارتی طبقہ بھی پریشانی کاشکار ہے کمرتوڑمہنگائی اور فصلوں کے خسارے سے عوام زہنی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں دھان کی فصلوں اری 86،1509ودیگر کی گزشتہ سالوں کی نسبت پچاس فیصد کم پیداوار کی وجہ سے کاشتکار شدیدمایوسی کاشکار نظر آتے ہیں مقامی غلہ منڈیوں میں فصل کی آمد سے جزوی رونقیں بحال ہوسکیں جبکہ آڑھتی اور ڈیلروں کے کسانوں کو دئیے گئے کروڑوں روپے کی واپسی فصل کی کم پیدوار کی وجہ سے مشکل ہوگئی ہے جبکہ فصل کا خرچہ بھی پورانہ ہونے کے باعث ٹھیکہ پر زمین لے کر فصلیں کاشت کرنے والے بھی انتہائی بدحال حکومت کے تیس ہزار فی ایکڑ بلا سود قرضہ سے کاشتکار غیر مطمئن ہے اور کاشتکاروں کا مطالبہ ہے کہ پنجاب حکومت حالات کی سنگینی کومدنظر رکھتے ہوئے کاشتکاروں کو ناقابل واپسی مالی مددکرے 


NameE-MailNachricht