JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Home

اسرائیل نے ایران پر حملےکیلئے کس ملک کی فضائی حدود کا سہارا لیا؟

تہران: ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے اسرائیل کی جانب سے ہونے والے فضائی حملے کے بارے میں اہم بیان جاری کر دیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے عراق کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے ملک پر حملہ کیا جو ایک غیر قانونی عمل میں ہے۔

ایرانی آرمی چیف نے کہا کہ اسرائیلی فضائیہ نے عراق میں امریکی دہشتگرد فوج کے زیرِ کنٹرول فضائی حدود کو 100 کلومیٹر کے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل داغنے ککیلئے استعمال کیا۔

انہوں نے مزید تفصیلات بتائیں کہ یہ میزائل ہلکے وزن کے وار ہیڈز سے لیس تھے جن کا مقصد الام، خوزستان اور تہران کے آس پاس کے علاقوں میں متعدد بارڈر ریڈار تنصیبات کو نشانہ بنانا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے فضائی دفاعی نظام کی وجہ سے نقصان محدود رہا، نہ صرف بڑی تعداد میں میزائلوں کو روکا گیا بلکہ دشمن کے طیاروں کو ملک کی فضائی حدود میں داخل ہونے سے بھی باز رکھا گیا۔



NameEmailMessage