JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Startseite

نوشہرہ ورکاں : سٹریٹس لائٹس بند،شہر میں اندھیرا ،سٹریٹ کرائم میں اضافہ ، انتظامیہ نے آنکھیں موندھ لیں

 نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر) لاکھوں روپے کی سٹریٹس لائٹس بند،شہر بھر کی سڑکوں اور گلیوں میں اندھیرے کا راج،میونسپل انتظامیہ نے آنکھیں موندھ لیں،بتایاگیا ہے کہ شہر کی تمام شاہراؤں اور گلیوں میں لاکھوں روپے مالیت سے نصب سٹریٹ لائٹس عرصہ دراز سے بند پڑی ہیں اندرون شہر کڑیال روڈ ،مٹو بھائیکے روڈ ،تتلے عالی روڈ پر لگی سولرسٹریٹ لائٹس مکمل بند ہیں اور بجلی سے منسلک لائٹس بھی خراب ہوچکی ہیں گلیوں میں نصب سرکاری لائٹس خراب یا چوری ہونے کے بعد دوبارہ نصب نہ ہوسکیں اور شہر کی سڑکوں اور گلیوں میں اندھیرے کا راج ہے رات کو لائٹس نہ جلنے سے جرائم پیشہ افراد کو وارداتوں میں آسانی اور عوام کو شدیدمشکلات کاسامنا ہے شہریوں کی متعددبار نشاندہی کے باوجود میونسپل کمیٹی عملہ سٹریٹس لائٹس کی بحالی کاکام کرنےکو تیار نہیں  عوامی حلقوں کا کہناتھاکہ عوام کے لاکھوں روپےٹیکس سے لگائی لائٹس ضائع ہوگئیں اور شہر اندھیرے میں ڈوبا رہتا ہے اسسٹنٹ کمشنر فوری نوٹس لے کر شہر بھر کی سٹریٹ لائٹس کے نظام کو بحال کروائیں

NameE-MailNachricht