JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Home

لاہور میں گرین لاک ڈان لگا دیا گیا، اوپن بار بی کیو پر بھی پابندی عائد

لاہور :ادارہ ماحولیات پنجاب کی جانب سے بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظر لاہور میں گرین لاک ڈاون لگا دیا گیا۔

 ادارہ ماحولیات پنجاب کی طرف سے  ڈیوس روڈ ، ایجرٹن روڈ ، ڈیورنڈ روڈ اور کشمیر روڈ ہاٹ سپاٹ ایریا میں گرین لاک ڈان لگایا گیا ہے جبکہ اس میں شملہ پہاڑی سے گلشن سینیما اور ایبٹ روڈ بھی ہاٹ سپاٹ ایریا میں شامل ہے، شملہ پہاڑی سے ریلوے اسٹیشن اور ایمپریس روڈ بھی ہاٹ سپاٹ ایریا ڈکلئیر کر دئیے گئے  ہیں۔

کوئین میری روڈ اور اس کے اطراف کو بھی آلودگی والے علاقوں میں شامل کیا گیا ہے، ان علاقوں میں تعمیراتی کاموں پر مکمل طور پر پابندی ہو گی، کمرشل جنریٹرز ان علاقوں میں نہیں چلائے جائیں گے جبکہ چنگ چی رکشہ کا ان علاقوں میں جانا سختی سے بند رہے گا۔ اوپن باربی کیو پر رات آٹھ بجے کے بعد بین ہو گا، محکمہ ماحولیات کی  جانب سے گرین لاک ڈاون لگانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔


NameEmailMessage