پی ٹی اے کے اعلان کے مطابق متوفی افراد کے ناموں پر جاری ہونے والی تمام سمز15 اکتوبر تک ٹرانسفر نہ کیے جانے کی صورت میں مستقل طور پر بند/بلاک کر دی جائیں گی۔
ایسی سمز کواپنے نام کروانے کے لیے صارف کو سم کے مالک کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔ مزید برآں منتقلی کے لیے میت کے ساتھ تعلق کا ثبوت، اصل سم اور موجودہ سم کا ثبوت بھی لازمی پیش کرنا ہوگا۔
پی ٹی اے حکام کے مطابق سنہ2017سے قبل میعاد ختم ہونے والے شناختی کارڈز پر جاری کی گئی فون سمز پہلے ہی غیر فعال کر دی گئی ہیں۔
منسوخ شدہ یا جعلی شناختی کارڈز کے ساتھ رجسٹرڈ تقریبا 70ہزار سمز کو بھی بلاک کیا جا چکا ہے۔