JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Accueil

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی

لاہور (نمائندہ خصوصی ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اراکین نے اپوزیشن لیڈر پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھر سمیت دیگر کی جانب سے توانا آواز نہ اٹھانے پر جنید افضل ساہی سمیت متعدد ارکان اسمبلی شدید ناراض ہوئے۔اپوزیشن پارلیمانی اجلاس میں اراکین کے مابین شدید گرما گرمی اور تلخ کلامی ہوئی، اپوزیشن اراکین نے کہا کہ پارٹی کے ساتھ مخلص اراکین کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔اپوزیشن رکن جنید افضل ساہی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی سمیت ہر جگہ ہمیشہ پارٹی کا ساتھ دیا مگر میری گرفتاری پر جاندار آواز نہیں اٹھائی۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کی گفتگو فوری لیک ہوجانے کی شکایات اجلاس میں زبان زد عام ہیں۔



NomE-mailMessage