JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Home

ایس سی او کانفرنس؛ اسلام آباد اور راولپنڈی میں عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک )شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں تین دن کی عام تعطیل کی منظوری دے دی گئی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق ایس سی او کا پرامن انعقاد ممکن بنانے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں14، 15اور16اکتوبر کو عام تعطیل کی منظوری دے دی۔جڑواں شہروں میں تین دن کی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق14تا16اکتوبر جڑواں شہروں میں تمام تعلیمی اور دیگر سرکاری ادارے بند رہیں گے۔


NameEmailMessage