JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Accueil

گوجرانوالہ احتجاج کے حوالے سے چوہدری بلال اعجاز کا بیان سامنے آگیا ۔

نوشہرہ ورکا ں (ویب ڈیسک ) سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری بلال اعجازنے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ 12اکتوبر 2024کو گوجرانوالہ میں ہونے والے پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے حلقے میں آنے کی غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ پارٹی کی ہدایت کے مطابق انڈر گراونڈ ہیں اور موجودہ حالات کی وجہ سے پارٹی حکم کے پابند ہیں ۔انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ میرے اوپر 48ناجائز ایف آئی آر ہیں ۔لیکن میں عمران خان کے ساتھ اور ان کے نظریے کے ساتھ ڈٹ کر کھڑاتھا اور کھڑا ہوں ۔اور اپنے حلقے کے ووٹرز کا حق ادا کررہا ہوں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنے حلقے کی عوام سے کیے ہوئے عہد کی وجہ سے میں اپنی ایم این اے کی سیٹ بھی قربان کر چکا ہوں ۔مخالفین کے جھوٹے اور فرسودہ پروپیگنڈوں کی طرف نہ جائیں اور جب انشااللہ حلقے میں آئیں گے ڈنکے کی چوٹ پر آئیں گے غلط خبروں اور پراپیگنڈا پر دھیان مت دیں ۔


NomE-mailMessage