JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Accueil

پولیس کے پی ٹی آئی کارکنان کے گھروں پر چھاپے،متعدد گرفتار،بیشتر کارکن روپوش

 نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر)پولیس کے پی ٹی آئی کارکنان کے گھروں پر چھاپے،متعدد گرفتار،بیشتر کارکن روپوش ہوگئے،بتایاگیا ہے کہ بارہ اکتوبر کو گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے احتجاج کے اعلان پر مقامی پولیس کی بھاری نفری نے رات گئے تحریک انصاف کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے اور فیض رسول،معاذ سمیت کئی کارکنان کو حراست میں لے لیا پولیس نے پی ٹی آئی کے سرگرم راہنما سرفراز باٹھ سمیت شہر میں متعدد کارکنان کے گھروں پر ریڈ کیے لیکن بیشتر کارکنان روپوش ہونے کے باعث گرفتاریوں سے محفوظ رہے تحریک انصاف ذرائع کاکہناتھاکہ چھاپے اور گرفتاریاں کارکنان کی عمران خان سے محبت کو کم نہیں کرسکتیں قیادت کے ہدایت کے مطابق گوجرانوالہ میں احتجاج ضرور ہوگا اور عمران خان کی رہائی تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔


NomE-mailMessage