JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Startseite

حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ، شہری پریشان

 نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) مہنگائی کا جن بے قابو، حکومت منہگائی کنٹرول کرنے میں بے بس نظر آنے لگی، شہریوں سمیت تاجر برادری بھی پریشان،تفصیلات کے مطابق بڑھتی ہوئی مہنگائی سے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے شہری تو پریشان ہیں ہی تاجر بھی پریشان دکھائی دینے لگے کیونکہ شادیوں کا سیزن ہونے کے باوجود بازاروں میں خریداروں کا رش نہیں ہے تاجر برادری کا کہنا ہے کہ حکومت کا الیکشن کے دوران کیے گئے وعدوں میں سے ایک بھی وعدہ پورا نہیں ہوا ،بلکہ ملک کو مزید مہنگائی کی طرف دھکیل دیا گیا ہے مہنگائی سے پاکستان کا ہر شہری پریشان دکھائی دے رہا ہے۔ رہی سہی کسر بجلی، سوئی گیس کے بلوں میں اضافہ نے نکال دی ہے اور اب حکومت تاجروں پر نئے ٹیکس لگانے جا رہی ہے تاجر برادری نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور مہنگائی کو کنٹرول کرے اور کوئی نیا ٹیکس بھی نہ لگائے کیونکہ پاکستان میں مہنگائی کم ہو گی تو عوام خوشحال ہوں گے اور اس طرح کاروبار کا پہیہ بھی چلے گا۔


NameE-MailNachricht