زمین کے تنازعہ پر فائرنگ میں لڑکی شدید زخمی

نوشہرہ ورکاں (سٹی رپورٹر )نوشہرہ ورکاں کے نواحی گائوں موضع ببر میں زمین کے تنازعہ پردو گروپوں میں فائرنگ سے انیس سالہ لڑکی شدید زخمی ذرائع کے مطابق ببر میں رحمانی برادری کے افراد نے شاہ برادری سے زمین خرید کر مدرسہ تعمیر کیا،بعدازاں شاہ برادری نے اپنی زمین کی واپسی کا مطالبہ شروع کردیااور اسی تنازعہ پر مدرسہ میں داخل ہوکراندھادھندفائرنگ کردی،فائرنگ کی زد میں آکر انیس سالہ لڑکی شدید زخمی ہوگئی،ریسکیو1122 ٹیم نے طبی امداد کے بعد لڑکی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے