اسسٹنٹ کمشنر کیوں متحرک ہوئے ؟

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر)شہریوں کو کوروناویکسین یقینی بنانے اور ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کے حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں کا محکمہ ریونیو،ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ اور پولیس کے اہلکاروں کے ہمراہ نوشہرہ ورکاں کے مختلف علاقوں کے طوفانی دورے،سڑکوں، چوکوں اور محلوں میں ناکہ لگا کر شہریوں کو ویکسین لگوائی۔ نادرا،احساس سنٹر،اڈوں میں فیکس سنٹر قائم جبکہ مختلف سڑکوں اور چوکوں میں اسسٹنٹ کمشنر گاڑیاں،چاند گاڑیاں، موٹر سائیکل وغیرہ رکوا کر شناختی کارڈ کی مدد سے چیک کراتے رہے جن افراد کو ویکسین نہیں لگی تھی انہیں محکمہ صحت کی ٹیموں سے ویکسین لگواتے رہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں چوہدری عمران صفدر نے بتایاکہ بنکوں،دفاتر،اراضی ریکارڈ سنٹر میں صرف ویکسین لگے افراد کو سروس فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے اور دکاندوں،میرج ہال مالکان و دیکر کو بھی ویکسین لگے افراد کو خریداری و دیگر سہولت دینے کی ہدایت کی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری ویکسین لگوائیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے