ایسی کونسی مصیبت آن پڑی کہ وکلاء نے عدالتوں میں پیش نہ ہونے کا اعلان کر دیا



  نوشہرہ ورکاں (پ۔ر) تحصیل بار ایسوسی ایشن نوشہرہ ورکاں کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظفر اقبال ہنجراء ایڈووکیٹ نے پریس ریلیز میں کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے جو کہ اب شدت اختیار کر چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام معزز اراکین بار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ۔جنکی حفاظت کو پیش نظر رکھتے ہوئے گزشتہ رو زکمیٹی روم میں رجیم کا اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 7اپریل2021سے لیکر کر 17اپریل 2021تک کوئی بھی معزز بار ممبر کسی بھی عدالت میں پیش نہ ہو گا ۔تا ہم ارجنٹ میٹرز (ضمانت قبل از /بعد از گرفتاری ،اسٹے میٹر ،سپرداری پٹیشن /ریمانڈ ) میں ممبران بار حفاظتی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے پیش ہو سکتے ہیں ۔تمام معزز ممبران اس پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور اپنی اور دوسروں کی جانوں کو محفوظ بنائیں ۔خود بھی ماسک /سیناٹائرز وغیرہ استعمال کریں اور اپنے کلرک وسائیلان سے بھی کرونا ایس او پی پر سختی سے عمل کروائیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے