ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد سہیل خواجہ کا بلال اعجاز ،خالد پرویز ورک کے ہمراہ دورہ نوشہرہ ورکاں ایک اور بڑے منصوبے کا اعلان


نوشہرہ ورکاں :ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد سہیل خواجہ کااسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں راشد اقبال، چیئرمین عشرز کوة کونسل پنجاب چوہدری بلا ل اعجاز ،ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئیPP64چوہدری خالد پرویزو رک،ہمایوں اکبر کوارڈنیٹر پی پی 64 اور ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں سرجن ڈاکٹر عرفان ریاض کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں کا دورہ ۔انہوں نے ایمرجنسی اور وارڈز کا وزٹ کیا ۔ہسپتال میں صفائی کے بہتر ین انتظامات پر ڈاکٹر عرفان ریاض کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اسی دوران انہوں نے ہسپتال میں تعمیر ہونے والے ڈائیلسز سنٹر کا بھی دورہ کیا اور جلد اس کی تعمیر کو دوبارہ شروع کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ۔ڈاکٹر عرفان ریاض نے ڈپٹی کمشنر سے نوشہرہ ورکاں کیلئے ٹراما سنٹر کے قیام کے حوالے سے گزارش کی ۔ڈپٹی کمشنر صاحب نے کہا کہ ٹراما سنٹر کیلئے زمین کی نشاندہی جاری ہے ۔جیسے ہی زمین مل جاتی ہے تو جلد ہی ٹراما سنٹر کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا ۔علاوہ ازیں انہوں نے مرکز خریداری گندم سنٹرکا بھی دورہ کیا ۔

نوشہرہ ورکاں :ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد سہیل خواجہ کااسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں راشد اقبال، چیئرمین عشرز کوة کونسل پنجاب...

Posted by Nawai_Nowshera on Saturday, 3 April 2021

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے