عرصہ دراز سے گاہڑی میں کھڑاسیوریج کا پانی شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا


نو شہرہ ورکاں (نامہ نگار ) عرصہ دراز سے گاہڑی میں کھڑاسیوریج کا پانی شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا ۔گلی میں گٹروں کا پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کی زندگی اجیرن تفصیلات کے مطابق نکاسی کا نظام ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے مٹو بھائیکے روڈ پر مثالی سکول کے ساتھ والے گلے میں عرصہ دراز سے سیوریج کا پانی کھڑا ہے ۔شروع میں شہریوں کواس راستے سے آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا تھا ۔کئی دفعہ شہریوں کی طرف سے انتظامیہ کو درخواستیں بھی دی گئی ۔لیکن انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی ۔بعض اوقات انتظامیہ کی گاڑی وہاں سے سیوریج کا پانی بھر کے لے جاتی تھی مگر یہاں کی نکاسی آب کا کوئی حتمی لائے عمل مرتب نہ کیا گیا ۔شہریوں نے تنگ آکر اسے راستے سے منہ موڑ لیا ۔یا د رہے کہ یہ راستے دو سکولوں سے ہو کر گزرتا ہے جس میں ماڈرن مثالی سکول اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گاہڑی شامل ہیں ۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اب جس طرح موسم تبدیل ہو رہا ہے تو اس گندے پانی کی وجہ سے مختلف وبائی امراض پھیلنے کا اندیشہ ہے۔طلبہ و ٹیچرز کا کہنا ہے کہ بعض اوقات جب گٹروں کا ابل آتاہے تو یہاں پر سانس لینا بھی مشکل ہے ۔ایسے حالات میں تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے ۔انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ اس نکاسی آب کے نظام کو ٹھیک کیا جائے تا کہ بدلتے موسم کے ساتھ وبائی امراض پر قابو پایا جا سکے ۔اور طالب علم اور شہری سکھ کا سانس لے سکے ۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے