نوشہرہ ورکاں :انتظامیہ اور شہری سیوریج کا گند ا پانی نہر میں ڈالنے لگے ،فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ،اربا ب اختیار نوٹس لے

نوشہرہ ورکاں (سٹی رپورٹر ) انتظامیہ اور شہری سیوریج کا گند ا پانی نہر میں ڈالنے لگے فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ،اربا ب اختیار نوٹس لے تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی نوشہرہ ورکاں کی گاڑی سیوریج کا گندا پانی شہر سے لا کر مٹو بھائیکے نہر میں ڈالنے لگی ۔اس ساتھ ہی مٹو بھائیکے نہر سے ملحقہ اسلام پورہ اور رڑووالہ کی آبادی نے اپنے گٹروں اور سیوریج کا رخ نہر کی طرف کر دیا ۔جس سے نہر سیم کی شکل اختیار کر رہی ہے ۔علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ اور شہریوں کو سیوریج کا گندا پانی نہر میں ڈالنے سے روکا جائے ۔کیونکہ انہیں نہروں کا پانی فصلوں کو لگایا جاتا ہے ۔سیوریج ملاپانی سے فصلوں کے تباہ ہونے خدشہ ہے ۔

 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے