وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا دورہ گوجرانوالہ ،7ارب 84کروڑ کے منصوبوں کا افتتاح

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا گوجرانوالہ میں طوفانی دورہ،گوجرانوالہ میں7ارب 84کروڑ کے منصوبوں کا افتتاح،

  گوجرانوالہ میں یونیورسٹی کے قیام کا اعلان،گکھڑ سپورٹس ایرینا ،آرٹس کونسل ایڈیٹوریم ،ٹیچنگ ہسپتال او پی ڈی شامل

 گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیلئے 106گاڑیاںاورلینڈ فل سائٹ کیلئے 62.5ایکڑ اراضی خریداری کے منصوبے کا بھی افتتاح کردیا گیا

8ارب 41کروڑکے نئے منصوبے،سٹیلائٹ گرلز کالج میں بی ایس بلاک،شاداب ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ،سپیشل ایجوکیشن سینٹر کامونکی کی عمارت شامل

گوجرانوالہ کے عوام کادیرینہ مطالبہ منظور، لاہور سیالکوٹ موٹر وے کوموڑ ایمن آبادپرجی ٹی روڈ گوجرانوالہ سے منسلک کیا جائیگا۔

عالم چوک میں فلائی اووراوربرن یونٹ سمیت14مزید پراجیکٹس بھی شروع کیے جائیںگے۔

چلڈرن ہسپتال کیلئے فزیبلٹی تیار کرنے کا حکم یونیورسٹی آف گوجرانوالہ میں پنجاب یونیورسٹی سب کیمپس اوریو ای ٹی کے دونوں سب کیمپس بھی شامل ہونگے۔جی ٹی روڈکی بہتری کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کرینگے۔

نوشہرہ ورکاں (سٹی رپورٹر ) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 8ارب 41کروڑ کے نئے منصوبے شروع کرنے کا اعلان کیا ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بتایا کہ 4 ـارب 26کروڑ روپے کی لاگت سے مزید نئے منصوبے شروع کریں گے جن میںعالم چوک پر فلائی اوور کی تعمیر کا منصوبہ سرفہرست ہے جبکہ گوجرانوالہ کی اندرونی اور بیرونی رابطہ سڑکوں کے بڑے منصوبے بھی شامل ہیںـگوجرانوالہ میں برن یونٹ سمیت 14مزید پراجیکٹ بھی شروع کئے جائیں گے، جن پر لاگت کا تخمینہ ایک ارب 92کروڑ روپے ہےـوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزید کہا کہ یونیورسٹی آف گوجرانوالہ کے منصوبے کا بھی اعلان کرتا ہوںـجس میں پنجاب یونیورسٹی کا سب کیمپس اور یو ای ٹی کے دونوں کیمپس بھی شامل ہوں گےـاس منصوبے کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور میں خود اس کی نگرانی کروں گاـ گوجرانوالہ میں چلڈرن ہسپتال بنانے کیلئے فیزیبلٹی کی تیاری کی ہدایت کر دی ہے اورجی ٹی روڈ کی بہتری اور بحالی کے لئے وفاقی گورنمنٹ سے رابطہ کیاجائے گا اور اسے جلد ازجلد مکمل کرانے کی پوری کوشش کی جائے گیـگوجرانوالہ کو سیالکوٹ لاہور موٹروے سے منسلک کرنے کیلئے سڑک بھی بنائی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پورے پنجاب میں تحصیل کی سطح پر سہولت بازار قائم کیے جائیںگے۔رمضان بازاروں میں 2018ء کے نرخ پر اشیاء فراہم کی جائیں گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے بتایا کہ جلوس لے کر اداروں میں جانامناسب نہیں۔قانون شکنی پر قانون حرکت میں آئے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کی ایک ،ایک تحصیل اورایک ،ایک ضلع تک جائوں گا۔ملک کی بہتری کیلئے جو کچھ ہوسکا ضرور کروںگا۔وزیراعلیٰ نے گوجرانوالہ کے گکھڑ سپورٹس ایرینا پہنچنے پر 7۔ارب 84کروڑ روپے کے 4منصوبوں کا افتتاح کردیا۔وزیراعلیٰ نے گکھڑ سپورٹس ارینا،گوجرانوالہ آرٹس کونسل ایڈیٹوریم ،ٹیچنگ ہسپتال میڈیکل کالج گوجرانوالہ کے اوپی ڈی یونٹ اور لینڈ فل سائٹ کیلئے 62.5ایکڑ اراضی کے منصوبے کا بھی افتتا ح کیا،وزیراعلیٰ نے گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیلئے 106گاڑیوں کی علامتی چابی حکام کے سپرد کیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گوجرانوالہ میں 2۔ارب 23کروڑ 83لاکھ کے 4نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ان میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میں نیا بی ایس بلاک ،شاداب ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اورسپیشل ایجوکیشن سینٹر کامونکی کی بلڈنگ شامل ہے اورعوام کے دیرینہ مطالبے پرلاہور سیالکوٹ موٹر وے کو موڑایمن آباد پر جی ٹی روڈ سے منسلک کیا جائے گا،15کلومیٹر طویل رابطہ سڑک بننے سے گوجرانوالہ کاموٹر وے سے مواصلاتی رابطہ قائم ہوگا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے گوجرانوالہ میں چوہدری بلال اعجازچیئرمین عشر زکوة کونسل پنجاب ، چوہدری خالد پرویز ورک ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی پی پی 64سمیت دیگر ٹکٹ ہولڈرزاور پی ٹی آئی عہدیداروں اوردیگر وفود نے ملاقاتیں کیں۔وزیراعلیٰ نے ملاقاتوں میں گوجرانوالہ کے عوام کو درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ آتا جاتا رہوںگا۔عوام کے مسئلے حل کرنے کیلئے آئے ہیں۔گوجرانوالہ کے تمام تر مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔نئی مشینری آنے سے شہر میں صفائی کی صورتحال میں جلد بہتری آجائے گی۔سڑکوں کی تعمیر وتوسیع اورمرمت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں عوامی نمائندوں کی سفارشات کو ترجیح دیںگے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے