15مارچ پرائیوٹ سکول بند ہو گئے یا نہیں .....چیمبر آف ایجوکیشن نے بڑ ا اعلان کر دیا


  نوشہرہ ورکاں (سٹی رپورٹر ) چیمبر آف ایجوکیشن 15مارچ سے28مارچ تک تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے کو مسترد کرتی ہے کیونکہ کورونا ایس او پیز پر سب سے زیادہ عمل درآمد صرف پرائیوٹ تعلیمی اداروں میں ہی کیا جا رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار  چیمبر آف ایجوکیشن تحصیل نوشہرہ ورکاں کے صدر چوہدری محمد طارق گجر نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سکولوں کی غیر منطقی بندش کی وجہ سے قوم کے کروڑوں بچوں پر اس کے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں پرائیویٹ سکولوں کے مالکان بھی گونا گوں مسائل سے دو چار ہیں ۔اس موقع پر ضلعی صدرگوجرانوالہ رانا شاہد منظور نے کہا کہیہ غیر منطقی اور بے بنیاد فیصلہ ہے اور ہم تعلیم کو اس کی بھینٹ نہیں چڑھنے دینگے انہوں نے ارباب اختیار سے قومی مفاد میں اس پالیسی پر از سر نو جائزہ لینے کا مطالبہ کیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے