چوہدری خالد پرویز ورک دل کے عارضہ میں مبتلا

ڈاکٹروں نے دس روز تک بات چیت اور ملاقات پر پابندی لگا دی 

نوشہرہ ورکاں (سٹی رپورٹر ) چوہدری خالد پرویز ورک سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی پی پی64گزشتہ رات ان کو اچانک دل کی تکلیف ہوئی جسے فوری طور پر صدیق صادق ہسپتال گوجرانوالہ لیجایا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ شروع ہو گیا ۔ڈاکٹروں نے دس روز تک بات چیت اور ملاقات پر پابندی لگا دی ۔ڈاکٹروں کے مطابقطبیعت  میں بہتری آرہی ہے ۔چند سال قبل بھی چوہدری خالد پرویز ورک کو دل کی تکلیف ہوئی تھی ۔جس پر انہیں لاہور ہسپتال لیجایا گیا تھا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے