یونین کونسل مٹو بھائیکے کے وارے نیارے ،بلال اعجاز کے کارنامے پر عوام حیران

نوشہرہ ورکاں (سٹی رپورٹر ) یونین کونسل مٹو بھائیکے کے وارے نیارے ،بلال اعجاز کے کارنامے پر عوام حیران تفصیلات کے مطابق چیئرمین عشر زکوة کونسل پنجاب چوہدری بلال اعجاز نے تحصیل نوشہرہ ورکاں کے4ایلیمنٹری سکولوں کو ہائی سکول میں اپ گریڈ کروا دیا ۔جن میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کولوالہ ، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول (گرلز) مٹو بھائیکے ،گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول (بوائز ) مٹو بھائیکے ،گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول تھابل شامل ہیں ۔مزید یہ کہ یونین کونسل مٹو بھائیکے کے تو وارے نیارے ہو گئے ہیں ۔ایک ہی یوسی کے 3ایلیمنٹری سکولوں کو ہائی سکولوں میں اپ گریڈ کر دیا گیا ہے ۔تحصیل نوشہرہ ورکاں کے4سکولوں کواپ گریڈ کرنے پر چوہدری بلال اعجاز نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا خصوصی طور پر شکریہ بھی ادا کیا ۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے